apca protest 13

ایپکا نے 13 اپریل کا احتجاج 16 اپریل تک ملتوی کر دیا

لاہور (ساہیوال نیوز لائیو 12 اپریل 2021 – ٹیچرز کمیونٹی ) آج 12 اپریل S&GAD کے کمیٹی روم میں 3 بجے محمد بشارت راجہ کی سربراہی میں ایدیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ، سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ ، احمد علی کمبوہ سیکرٹری ریگولیشن ، سیکرٹری بناولنٹ فنڈ اور انکی ٹیم اور مرکزی صدر ایپکا پاکستان حاجی محمد ارشاد چوہدری کی قیادت میں 12 رکنی ایپکا وفد ہمراہ قائدین PTU کے طویل اور کامیاب مزاکرات ہوئے .

آج کی میٹنگ میں حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا راجہ صاحب 3 سالوں میں مزاکرات تو ہوئے لیکن ہمارا ایک بھی مطالبہ پورا نہیں کیا گیا ، جس پر محمد بشارت راجہ نے گروپ انشورنس اور 25% کا نوٹیفکیشن 16 اپریل تک کرنے کا اعلان کیا اور بیوروکریسی کو واضح پیغام دیا کہ اگر ہمارے وعدے کی پاسداری نہ ہوئی تو میں وزیراعلی کو لکھ کر بھیج دوں گا کہ پنجاب کی بیوروکریسی مسئلے حل نہیں کرنا چاہتی لہذا اب میں مزاکراتی عمل کا حصہ نہیں رہ سکتا.

محمد بشارت راجہ نے یوٹیلٹی الاؤنس اور دیگر ایپکا کے تمام مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی . حاجی محمد ارشاد چوہدری نے راجہ بشارت کا شکریہ ادا کیا اور راجہ بشارت کی اپیل پر 13 اپریل کا احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ایپکا مطالبات منظور کئیے جائیں ہم سڑکوں پر بالکل نہیں آئیں گے.

لیکن دھوکہ اور وعدہ خلافی ہوئ تو پھر سحری و افطاری مال روڈ وزیراعلی ہاؤس کے سامنے ہوں گی . کسی صورت حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ایپکا زندہ باد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں