Deputy Commissioner Arifwala 10

عارف والا: چینی کے ذخیروں پر انتظامیہ کے چھاپے

عارف والا (ساہیوال نیوز لائیو – 12 اپریل 2021 – محمد انعام بٹ) رمضان المبارک کے سلسلے میں حکومت پنجاب کے احکامات پر تحصیل بھر میں چینی کی قیمت پر مکمل کنٹرول کے لئے انتظامیہ کے چھاپے .                                 

انتظامیہ نے مختلف 86 دوکانوں پر ریڈ کر کے خلاف ورزی کرنے والوں کو 36 ہزار روپے جرمانہ اور تین دوکانداروں کو گرفتار جبکہ چار کے خلاف مقدمہ درج کروائے، اسسٹنٹ کمشنر اظہر طارق وٹو

ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم کی ہدایت پر ماہ رمضان کے دوران عام مارکیٹ کے لئے چینی کی سرکاری قیمت 85 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، اس سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائیاں جاری رہیں گی، ڈپٹی کمشنر پاکپتن رانا شکیل اسلم کی ہدایات پر اے سی آفس میں شکایات سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔ 

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں