186

چیچہ وطنی : گھریلو حالات سے پریشان شخص ٹرین کے آگے کود گیا

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو- 13 اپریل 2021 – نمائندہ خصوصی) 40 سالہ شخص نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر ٹرین کے نیچے آ کر خود کشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق محلہ محمد آباد وارڈ نمبر18 کا رہائشی خالد عرف کھالو گھریلو حالات سے پریشان تھا۔

دلبرداشتہ ہو کر وہ سوجی مل کے قریب ریلوے لائن پرٹرین کے انتظار میں کھڑا ہو گیا اور ٹرین آتے ہی وہ اس کے آگے کود گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی۔

متوفی تین بچوں کا باپ تھاجس کی بیوی نے کچھ عرصہ قبل اس سے طلاق لے کر دوسری شادی کر لی تھی۔

ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والا شخص منشیات فروشی کرتا تھا اور منشیات فروشی کے تین مقدمات میں جیل میں بھی رہا ہے.

۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں