college chowk sahiwal ceremony 13

کالج چوک ساہیوال میں شاندار پروقار تقریب کا اہتمام

ساہیوال (افضال احمد چودھری سے ) کالج چوک ساہیوال میں شاندار پروقار تقریب کا اہتمام ہوا، اس موقع پر انٹرنیشنل برانڈ ، Veranda بسٹرو کا افتتاح تحریک انصاف کے رہنما چیئرمین پی ایچ اے ساہیوال چوہدری محمد علی شکور خان نے اپنے دست مبارک سے کیا.

اس موقع پر سابق ڈپٹی میئر سٹی ساہیوال چوہدری ساجد نعیم ہیپی ،پیر قدوس شاہ كھگ ، اٹالین پیزا کے ایم ڈی معروف بزنس مین شاہد اقبال کھچی ، ایگزیکٹیو ایڈیٹر روزنامہ اورسیز نیوز لاہور افضال احمد چوہدری ، محمد عثمان سندھو ،حافظ محمد طاہر ،غازی عباس گلہ اور بہت سی کاروباری سیاسی سماجی شخصیات کرکٹرز کھلاڑیوں نے شرکت کی.

اس موقع پر چوہدری محمد علی شکور خان اور ان کے دوستوں نے عمران ادریس چودھری کو دلی مبارکباد پیش کی اور کاروبار کے لیے کی ترقی کے لیے دعائے خیر کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں