payoneer agreement with faysal bank 91

PAYONEER نے فری لانسرز کو بڑی خوشخبری سنا دی

اگر آپ فری لانسر ہیں اور فائیور یا اپ ورک یا ایسے ہی کسی اور آن لائن پلیٹ فارم سے منسلک ہیں تو آپ کے لیے خوشخبری ہے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فری لانسرز کو ہمیشہ سے رقم کی تاخیر سے وصولی کی شکایت رہی ہے. اس سے قبل پےاونیر نے جاز موبی کیش سے معاہدہ کر رکھا ہے جس سے فری لانسرز اپنی رقوم فوری طور پر پے او نیئر سے جازکیش میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں. لیکن جاز کیش کی لمٹس کے باعث صارفین بڑی رقوم ٹرانسفر نہیں کر پاتے.

اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے پے او نیئر نے فیصل بینک سے معاہدہ کر لیا ہے جس سے فیصل بینک اکاؤنٹ ہولڈرز اب اپنی موبائل ایپ سے پے او نیئر کے لنک پر جا کر فوری طور پر اپنی رقم وصول کر سکتے ہیں.

payoneer update 2021

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں