commissioner Sahiwal Nadir Chatha 78

ٹی ایل پی احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے پولیس ملازمین کے اعزاز میں تقریب

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 15 اپریل 2021 – ترجمان ساہیوال پولیس) آر پی او ساہیوال احمد ارسلان ملک نے کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ کے ہمراہ تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے اور احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے ساہیوال پولیس کے افسروں اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور نقد انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا.

ساہیوال پولیس لائن میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی پی او ساہیوال محمد کاشف اسلم اور آر پی او و کمشنر ساہیوال نے شرکت کی۔

اس موقع پر آر پی او ساہیوال احمد ارسلان ملک نے کہا کہ صوبے کو بدامنی اور تعطل سے نکال کر ساہیوال پولیس سمیت پوری پنجاب پولیس نے ایک تاریخ رقم کر دی ہے۔

ملکی شاہراہوں کو کھولنے اور عوام کی املاک کی حفاظت میں ساہیوال پولیس کے افسروں و جوانوں نے جو تکالیف اٹھائیں اور قربانیاں دیں. یہ بےمثال ہیں اور میں اس کی قدر کرتا ہوں۔

کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ نے کہا کہ میں خصوصی طور پر پولیس افسران و جوانوں کے حوصلے اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں اور میں امید کرتا ہوں کہ ساہیوال پولیس آئندہ بھی امن عامہ کے قیام کیلیے اسی جذبے اور دلیری سے فرض منصبی ادا کرے گی۔ ساہیوال ڈویژن کی انتظامیہ مکمل طور پر ساہیوال پولیس کے ساتھ ہے۔

کمشنر و آر پی او ساہیوال نے ڈی پی او ساہیوال محمد کاشف اسلم کی کارکردگی کو سراہتے ہوۓ کہا کہ ڈی پی او کے پولیس کو فرنٹ سے سرپرستی کرنے پر ساہیوال پولیس کا حوصلہ بڑھا جس میں ڈی پی او خود بھی زخمی ہوئے۔

تقریب کے اختتام پر آر پی او و کمشنر ساہیوال نے جرآت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسروں و جوانوں کو پھولوں کے گلدستے ، تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں