Sada Police Station old Building 176

چیچہ وطنی : تھانہ صدر کی حدود میں دن دیہاڑے ڈاکوؤں کی ناکہ لگا کر لوٹ مار

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 13 اپریل 2021 – عثمان چیمہ ) بورے والا روڈ سائیں والی کھوئی کے نزدیک چک نمبر 35 بارہ ایل والے روڈ پر سفید جی ایل آئی اپلائیڈ فار پر مسلح تین ڈاکوؤں نے ناکہ لگایا اور مختلف لوگوں کو لوٹتے رہے۔

چوہدری محمد افضل گجر صدر سبزی اینڈ فروٹ منڈی کے منشی سے 60000 نقدی گاڑی کا کاغذات اور ضروری کاغذات لوٹ لیے گئے۔
چک نمبر 35 بارہ ایل کے رہائشی بکرے لینے جا رہے تھے جن سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے لوٹ لئے گئے۔

ڈاکو بلدیہ ملازم سے موبائل اور نقدی 15000 روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مرکزی انجمن تاجران اور اہل علاقہ نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں