153

ساہیوال : گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وارڈ میں چار مریض انتقال کر گئے

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 14 اپریل 2021 – عثمان چیمہ) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے کرونا وارڈ میں 4 مریض انتقال کرگئے۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال کے فوکل پرسن ڈاکٹر عثمان نے بتایا ہے کہ کرونا بڑی تیزی سے پھیل رہاہے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ اور کرونا وارڈ میں بستر فل ہوگئے ہیں۔

قیوم ہسپتال میں بھی گنجائش نہیں ہے اورمریضوں کے لئے مزید بستر کے انتظامات کی سفارش کی گئی ہے۔

ڈاکٹر عثمان نے کہاہے کہ کعونا مریضوں کی ایک بڑی تعداد ساہیوال میں اپنے گھروں میں بھی زیر علاج ہے کیونکہ ہسپتالوں میں اتنی جگہ نہیں کہ ان سب کو یہاں لایاجائے۔

ہسپتال میں آکسیجن وافرمقدار میں موجود ہے۔ کرونا ایس اوپیز پر عمل کرکے ہی کرونا کو شکست دی جاسکتی ہے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کرونا وارڈ میں25 مریض داخل ہیں جن میں سے4 کی حالت انتہائی نازک ہے۔ ایمر جنسی وارڈ میں بھی کرونا کے مریضوں کاعلاج کیا جا رہا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں