DPO Sahiwal 208

ساہیوال پولیس نےتحریک لبیک کے احتجاجی دھرنے سے بند سڑک کھلوا دی

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 14 اپریل 2021 – نوید رضوان) ساہیوال پولیس نےتحریک لبیک کے احتجاجی دھرنے سے بند سڑک کھلوا دی، کاروائی کے دوران ڈی پی او ساہیوال محمد کاشف اسلم بھی مظاہرین کے پتھراؤ سے زخمی.

تفصیلات کے مطابق مین جی ٹی روڈ سرکٹ ہاؤس ساہیوال اور ویو ہوٹل کے بالمقابل تقریباً چوبیس گھنٹے سے تحریک لبیک کے ارکان نے ہر طرح کی ٹریفک کیلیۓ سڑک کو بند کر رکھا تھا۔

عوام الناس کیلیۓ سڑک کلئیر کرواتے ہوئے ساہیوال پولیس کے اکاون ارکان زخمی ہوگئے جن میں سے تیرہ کو زیادہ چوٹوں کی وجہ سے ہسپتال داخل کرلیا گیا۔

زخمی ہونے والوں میں ایک ایس پی، دو ڈی ایس پی، تین سب انسپکٹر اور چھ اے ایس آئی بھی شامل ۔ اوکاڑہ اور پاکپتن پولیس بھی روڈ کلیئر کروانےمیں ساہیوال پولیس کے ساتھ شامل رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں