11

سو لفظوں کی کہانی

عنوان : خود کشی
مصنف : ارشد فاروق بٹ

شہر کے وسط میں سرکاری واٹر ٹینک، جس کے ٹاپ پر ایک اہلکار خود کشی کی غرض سے موجود تھا۔

لوگوں کا جم غفیر حسب معمول تماشہ دیکھنے پہنچا۔

“یہ ایک دلچسپ منظر ہو گا!” ایک بزرگ نے سرگوشی کی۔

“یہ آخری اہلکار ہے، اس کا ضمیر سب سے آخر میں جاگا۔” دوسرے نے اطمینان سے جواب دیا۔

“ایسا کیا کیا ہے اس اہلکار نے؟” میں نے تعجب سے پوچھا۔

بزرگ نے نفرت بھرے انداز میں اہلکار کو دیکھا اور بولا۔

“قادر آباد میں ایک کانٹ کیا تھا ان لونڈوں نے!”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں