GPS Chichawatni 99

کرونا اپڈیٹس : ضلع ساہیوال سمیت 25 اضلاع میں سکول بند

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 25 اپریل 2021 – ارشد فاروق بٹ) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے کے 25 اضلاع میں سکولوں کی بندش کے حوالے اہم ٹویٹ

Schools shut down notification

* کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبے بھر کے کُل 25 اضلاع کے تمام سرکاری و نجی سکول بند کرنے کا فیصلہ: ڈاکٹر مراد راس

* صوبے بھر کے 25 اضلاع میں اسکول غیر معیہ مدت کیلئے بند کئے گئے ہیں: ڈاکٹر مراد راس

* ۔ 25اضلاع میں نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا ہفتے میں دو دن سکول بھی نہیں آئیں گے: ڈاکٹر مراد راس

* جن اضلاع میں کورونا کیسسز کی شرح پانچ فیصد سے زیادہ ہیں وہاں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں ہیں: ڈاکٹر مراد راس

* لاہور، قصور، راولپنڈی، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ملتان، پاکپتن، فیصل آباد، چکوال، حافظ آباد، جھنگ، بھکر، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، و دیگر شامل ہیں

* پنجاب کے باقی گیارہ اضلاع میں سکول ایس او پیز پر بھرپور عملدرآمد کے ساتھ پرانے شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے: ڈاکٹر مراد راس

* سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ مشکل، لیکن طلبا و اساتذہ کی حفاظت کے لئے کیا گیا ہے : ڈاکٹر مراد راس
———————————

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں