TLP Protest in Pakistan 22

وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( ساہیوال نیوز لائیو – 14 اپریل 2021 – حماد ) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تحریک  لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب حکومت نے تنظیم پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے. ہم پابندی سے متعلق  سمری کابینہ کو بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت  کیا گیا ، یہ لوگ وہ مسودہ چاہ رہے تھے جس سے پاکستان  کا انتہا پسندی کا تاثر جائے اور  ہم قرار داد اسمبلی میں اتفاق رائے سے پیش کرنا چاہتے تھے. مظاہرین ہر صورت فیض آباد اوراسلام آبادآنا چاہتے تھے. ان کی مکمل تیاری تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں