191

ساہیوال : تحریک لبیک ریجنل صدر سمیت 126 افراد کے خلاف مقدمہ درج

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 15 اپریل 2021 – سید طمطراق شاہی) جلاﺅ گھیراﺅ ، توڑ پھوڑ ، حکومت کے خلاف نعرہ بازی، کارکنان کو اشتعال دلانے اور پولیس افسران واہلکاران کو زخمی کرنے الزامات کے تحت ریجنل صدر صابرحسین شاہ سمیت 126افراد کے خلاف دہشتگردی ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل صدر تحریک لبیک ساہیوال صابر شاہ، ضلعی صدر حافظ امتیاز یوسفی اورحافظ سفیان کی قیادت میں جی ٹی روڈ ویو ہوٹل چوک میں کار کنوں کے ہمراہ اکٹھے ہوکر مظاہرہ کیا۔

محمدسلیم شاہد، علی رضا ، محمودامین، محمدشہباز، ابوبکرصدیق، شکیل احمد، اکرام سلیم، محمدمحسن، محمدامیر، اشفاق حسین، ذوالفقار علی، محمدشاہ زیب مصطفی، محمدجنید، ندیم شہباز، قاری مظہرایوب، قاری کلیم، عبدالغفار اور 70 نامعلوم افراد نے مسلح سوٹے ڈنڈے اورپتھروغیرہ سے جی ٹی روڈ بلاک کرکے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

کارکنوں کواشتعال دلایا اور جلاﺅ گھیراﺅ اورگاڑیوں کی توڑ پھوڑکی ۔

پولیس ملازمین کے آنے پر حملہ آور ہوئے اور پتھراﺅ کیا جس کے نتیجہ میں ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ممتاز احمد، ڈی ایس پی صدر فرخ جاوید، اے ایس آئی جلیل احمد، محمد یوسف، ایس ایچ او سٹی عمر دراز، ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ رحیم زید انجم اور متعدد کانسٹیبلان زخمی ہوئے۔

جبکہ کچھ ملازمین کو غیر قانونی طورپر پرمحبوس کرکے سرکاری ہیلمٹ، ٹیٹرگن، گیس شیل معہ شیلٹر چھین لیں اور سب انسپکٹر مشتاق گل سے موبائل، پرس، نقدی 27 ہزار روپے اور اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ چھین لئے۔

مظاہرین نے ملازمین کی وردیاں پھاڑ دیں اور خوف وہراس پھیلایا۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے سب انسپکٹر مشتاق گل کی رپورٹ پر 7اے ٹی اے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں