Traffic Police driving training school sahiwal 98

ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول ساہیوال کے بیچ نمبر47 کی پاسنگ آؤٹ

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 13 اپریل 2021 – ترجمان ٹریفک پولیس) ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول ساہیوال کے بیچ نمبر47 موٹرسائیکل وکارکی پاسنگ آؤٹ، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال نے امیدواروں سے روڈسائن اورعملی ڈرائیونگ کاامتحان لیا.

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال کی نگرانی میں پولیس لائن میں ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول ساہیوال کے شہریوں کوعصرحاضرکے مطابق جدید ڈرائیونگ کی تربیت اورڈرائیونگ لائسنس فراہم کررہاہے.

اب تک کامیابی سے موٹرسائیکل اورموٹرکارکے 47 بیچ کی پاسنگ آؤٹ ہوچکی ہے۔ ٹریفک سکول کے فارغ التحصیل طلبہ وطالبات ڈرائیونگ کے شعبہ میں باعزت روزگارحاصل کررہے ہیں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال نے کامیاب ہونیوالے طلبہ وطالبات کو مبارک باددیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ دوران ڈرائیونگ ٹریفک کے اصولوں کو کبھی نہ بھولیں، ٹریفک قوانین آپ کی بہتری کیلئے بنائے گئے ہیں۔

شاہراؤں پر ڈسپلن کا مظاہرہ کرکے اچھے شہری ہونے کاثبوت دیں اورٹریفک ڈرائیونگ سکول سے ملنے والی تربیت کو اپنے دوست احباب،بزرگوں اوربچوں کے ساتھ شیئرکریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں۔

اس موقع پر انہوں نے ڈرائیونگ سکول انچارج فریدافتخار، انسٹرکٹرز، سیدوسیم عباس، زاہدرسول اور سدرہ الطاف کو طلبہ وطالبات کو بہترین تربیت فراہم کرنے پر شاباش دی اورمجموعی کارکردگی پر اطمینان کااظہارکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں